ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2024 9:57 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے اُن کے ہم منصب نے باہمی اشتراک کو نئی بلندی پر لے جانے کے پختہ عزم کو دوہرایا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب کرسٹوفر Luxon سے ٹیلی فون پر بات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ برسوں میں باہمی اشتراک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے پختہ عزم کو دوہرایا۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ عرصے میں اعلیٰ سطحی رابطوں میں تیزی کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے سے اتفاق کیا۔ اس میں تجارت اور اقتصادی تعاون، مویشی پروری، ادویات، تعلیم اور خلا سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ وزیراعظم مودی نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری کے مفادات کا خیال رکھنے کیلئے جناب Luxon کا شکریہ ادا کیا۔ جناب Luxon نے بھی اُن کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں