نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور دوسرے اعلیٰ حکام بات چیت میں شریک ہوئے۔ میٹنگ میں قطر کا اعلیٰ سطح کا وفد، جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام شامل تھے، میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم اور امیر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون سمیت دوسرے کئی شعبوں میں باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی۔اِس سے پہلے آج صبح راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر امیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اِس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء بھی موجود تھے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے تھے۔ اُن کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے، جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے امیرِ قطر کا استقبال کیا تھا۔
Site Admin | February 18, 2025 2:38 PM
وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان نئی دلّی میں وفود کی سطح پر بات چیت
