ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے بھارت – فرانس کلیدی شراکت داری کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانس کا تین روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تھا، جس میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور عالمی اشتراک پر اہم تبادلہئ خیال ہوا۔

آج صبح، وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں نے مشترکہ طور پر تاریخی فرانسیسی شہر مارسیلی میں نئے بھارتی قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ یہ نیا قونصل خانہ جنوبی فرانس کے چار خطوں میں خدمات انجام دے گا۔ وہاں آباد بھارتی برادری بڑی تعداد میں اس تاریخی موقع پر موجود تھی۔ وزیر اعظم مودی نے صدر میخواں کی تقریب میں موجودگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے Cadarche میں موجود بین الاقوامی تھرمو نیوکلیائی تجرباتی ری ایکٹر (ITER) پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ITER کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جہاں سائنسدان 500 میگاواٹ کی فیوژن بجلی کی پیداوار کیلئے کام کررہے ہیں۔ بھارت اس عالمی منصوبے میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے، جس میں تقریباً 200 بھارتی سائنسدان اور بڑی صنعتی کمپنیاں سرگرم عمل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نےMazargues War Cemetery میں، ان بھارتی فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ انہیں گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ان کی قربانیوں کو بہادری اور فرض کی انجام دہی کی علامت قرار دیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون نے Marseilles بندر گاہ کا بھی دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے Marseilles میں ”مغربی ایشیا – یوروپ اقتصادی کاریڈور“ کا بھی جائزہ لیا، جو علاقائی کنکٹیویٹی اور مربوط اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم مودی اور فرانسیسی صدر، پیرس میں کئی اعلیٰ سطحی رابطوں کے اختتام کے بعد آج صبح Marseilles پہنچے۔

دو طرفہ مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سول نیوکلیائی توانائی اور خلائی شعبے میں اشتراک کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی اور صدر میخواں نے بھارت-فرانس کلیدی شراکت داری کیلئے اپنے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے آئندہ سال 2026 کو بھارت – فرانس کے اختراعی سال کے طور پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹیکنالوجی، اختراع اور سرمایہ کاری کے رابطوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ اس کے بعد، اُن کے Marseilles پہنچنے پر وفود کی سطح کی بات چیت ہوئی۔

مستقبل کے اشتراک کی خاطر نقشہئ راہ سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیہ اختیار کیا گیا، جس کے تحت سول نیوکلیائی توانائی، ماحولیات اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں 10 اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

دفاع کے حوالے سے، دونوں رہنماؤں نے فوجی اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اسکورپین آبدوزوں کی مشترکہ تیاری اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز پر ہونے والی بات چیت کے سلسلے میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

Marseilles میں، وزیر اعظم کے فرانس کے دورے کے نتائج پر میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں نے اپنی بات چیت کے دوران یورپ، مغربی ایشیا اور بھارت بحرالکاہل میں حالیہ جغرافیائی اور سیاسی واقعات پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔

جناب مسری نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے Marseilles تک فرانسیسی صدارتی طیارے میں سفر کیا، جو صدر میخواں کی جانب سے خیرسگالی کا ایک غیر معمولی اظہار ہے۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت AI دو طرفہ بات چیت کا ایک اہم موضوع رہا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ سال ”بھارت-فرانس اختراعی سال“ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں ٹیکنالوجی، اختراع اور اسٹارٹ اپس پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، فرانس کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد دو روزہ دورے پر واشنگٹن ڈی سی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں