ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 10:37 AM | German chancellor

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz آج نئی دلّی میں ساتویں بین حکومتی مشاورت کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz آج نئی دلّی میں ساتویں بین حکومتی مشاورت (IGC) کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ چانسلر Scholz بھارت کے تین روزہ دورہ پر کَل رات نئی دلّی پہنچے۔ بین حکومتی مشاورت (IGC)، ایک مکمل حکومتی فریم ورک ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے وزراء اپنے اپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تبادلہئ خیال کرتے ہیں اور اُن کے نتائج سے  وزیر اعظم اور چانسلر کو آگاہ کرتے ہیں۔

دونوں رہنما آج دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، جس میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ، گہرے اقتصادی تعاون، گرین اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری نیز ابھرتی ہوئی اور کلیدی ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما جرمن کاروبار کی 18ویں ایشیا-بحرالکاہل کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ آئی جی سی خاکہ 2011 میں شروع کیاگیاتھا اور اس میں کابینی سطح کی شراکت داری کے نئے شعبوں میں تعاون اور شناخت کے جامع جائزے کا انتظام کیاگیاہے۔ بھارت ایسے چند ملکوں میں سے ایک ہے جن کے ساتھ جرمنی کا اس طرح کا میکانزم ہے۔توقع ہے کہ ساتویں آئی جی سی میں ٹیکنالوجی پر  بھرپور توجہ دی جائے گی، جس میں پائیداری، سبزمنتقلی، نقل مکانی  اور ٹیکنالوجی و اختراع اہم عناصر ہوں گے۔ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجز میں اشتراک کے بڑھنے کی بھی امید ہے۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں