وزیراعظم نریندر مودی نے آج ریو ڈی جینیرو میں، جی ٹوئینٹی سربراہ کانفرنس سے الگ، برازیل کے صدر لولا دا سِلوا سے بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی، بایو ایندھن، دفاع اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کے تئیں اپنے عزم کو دوہرایا۔ جناب مودی نے، جی ٹوئینٹی کی صدارت کے دوران برازیل کی مختلف کوششوں پر اُس کی تعریف کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بھارت اور برازیل کے درمیان بہت سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران برازیل کے صدر نے جناب مودی کو بتایا کہ بہت سی ایسی کوششیں جو اُن کے ملک برازیل نے، جی ٹوئینٹی کے لیے کی ہیں، اُن کی تحریک، بھارت میں منعقدہ جی ٹوئینٹی سے حاصل ہوئی ہے۔ جناب لولا دا سِلوا نے یہ بھی کہا کہ برازیل، اِس سربراہ کانفرنس کے انعقاد میں اُسی استعداد پر پہنچنا چاہتا ہے جس کا مظاہرہ، پچھلے سال بھارت نے کیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے، آج کے، پہلے جی ٹوئینٹی اجلاس سے خطاب کیا، جس کا موضوع تھا پائیدار ترقی اور توانائی کی ترسیل۔
آج کے دن کا دوسرا جلسہ، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہوگا۔
سربراہ کانفرنس سے الگ، وزیراعظم نے پہلے دن برطانیہ، ناروے، انڈونیشیا، اٹلی اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ بہت سی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔
کانفرنس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی، تین ملکوں کے اپنے دورے کے، تیسرے اور آخری مرحلے میں گیانا کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔×