ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2024 9:40 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو نے آج مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو نے آج مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی کے پاس بنجامن نیتن یاہو کا فون آیا تھا۔ بات چیت کے دوران، جناب مودی نے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور متاثرہ لوگوں کیلئے لگاتار انسانی تعاون کی ضرورت کیلئے بھارت کی بات کو دوہرائی۔ جناب مودی نے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے تنازع کے جلد اور پُرامن حل کی بات کہی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں اور بھارت-اسرائیل کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں