وزیر اعظم نریندر مودی اور اسپین کے اُن کے ہم منصب Pedro Sanchez آج وڈودرا میں C-295 فوجی طیارے کی مینوفیکچرنگ کیلئے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ بھارت میں فوجی طیاروں کیلئے پہلا پرائیویٹ شعبے کا ایسا کارخانہ ہوگا، جس میں طیارے کے کل پرزوں کو حتمی طور پر جوڑا جائے گا۔
ٹاٹا کے علاوہ، دفاعی شعبے کے سرکردہ کارخانے، جیسے بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ اور بھارت ڈائنمکس لمیٹیڈ نیز بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کے پرائیویٹ کارخانے بھی اس مینوفیکچرنگ میں حصہ لیں گے۔ دونوں رہنما وڈودرا پہنچنے کے بعد روڈ شو کا انعقاد کریں گے اور اس کے بعد وہ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔
ٹاٹا ایئربس پروجیکٹ، میک اِن انڈیا پہل کے تحت فوجی طیاروں کیلئے بھارت کا پہلا پرائیویٹ سیکٹر ایرو اسپیس پروجیکٹ ہے۔ اِس سے بھارت اور اسپین کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک دفاعی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اکتوبر 2022 میں وڈودرا فائنل اسمبلی لائن، FAL کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ اِس پروجیکٹ کے تحت بھارت میں مجموعی طور پر بنائے جانے والے 56، C295 فوجی طیاروں میں سے 40 طیارے وڈودرا میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹیڈ تیار کرے گا۔ جبکہ باقی 16 طیارے اسپین کی ہوا بازی کی سرکردہ کمپنی ایئربس کے ذریعے سیدھے پہنچائے جائیں گے۔ اس مرکز میں تیار کئے جانے والے ہمہ جہت فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے 71 فوجیوں یا 49 سے 50، Paratroopers کو لے جایا جاسکے گا۔
یہ طیارے بھارتی فضائیہ کیلئے دیسی نوعیت کی جنگی تکنیکوں سے لیس ہوں گے۔ بھارت میں تیار کئے گئے اِس طرح کے پہلے فوجی جنگی جہاز کے ستمبر 2026 تک منظرِ عام پر آنے کی امید ہے۔ اِس مرکز میں مینوفیکچرنگ سے اسمبلی، ٹسٹ اور کوالیفکیشن اور پہنچ اور ہوائی جہاز کے مکمل رکھ رکھاؤ تک پورا ایکو نظام تشکیل دیا جائے گا۔
اِس تقریب کے بعد دونوں رہنما وڈودرا کے مشہور لکشمی ولاس پیلیس جائیں گے اور وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔