September 21, 2024 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر Philadelphia پہنچ گئے ہیں۔ وہ کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سطحی دوطرفہ میٹنگیں کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر آج شام Philadelphia پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں وہ کئی اعلیٰ سطحی میٹنگیں کریں گے۔ وزیر اعظم آج رات نصف شب کے بعد کواڈ رہنماؤں کی چھٹی سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم مودی کَل نیویارک جائیں گے جہاں وہ بھارتی برادری سے بات چیت کریں گے اور امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے آخری روز پیر کو جناب مودی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مستقبل کیلئے سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ”بہتر کَل کی خاطر کثیر رخی حل“
اِس سے قبل آج اپنی روانگی کے وقت بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کواڈ فورم بھارت-بحرالکاہل خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہم خیال ملکوں کا ایک اہم گروپ بن کر اُبھرا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں