August 9, 2024 9:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی امدادی اور بازآبادکاری کی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے کَل کیرالہ کے وائناڑ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی امدادی اور بازآبادکاری کی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے کَل کیرالہ کے وائناڑ کا دورہ کریں گے۔ وہ کنّور پہنچیں گے اور وہاں سے وائناڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کریں گے۔ بچاؤ فورسز، بچاؤ کی کوششوں کے بارے میں جناب مودی کو جانکاری دیں گی۔ اس کے بعد وزیر اعظم ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے جہاں اُنھیں حادثے اور جاری امدادی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں