ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2024 10:22 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج 25 ویں کرگل وجے دِوس کے موقع پر کرگل جنگی میموریل پر جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج 25 ویں کرگل وجے دِوس کے موقع پر کرگل جنگی میموریل پر جائیں گے۔ جناب مودی اُن سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانی پیش کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہر بھارتی شہری کیلئے بہت خاص دن ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ دن اُن سبھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جو ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔

جناب مودی نے بتایا کہ Shinkun La Tunnel پروجیکٹ کیلئے کام آج سے شروع ہو جائے گا۔

25 ویں کرگل وجے دِوس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وہ 1999 کی کرگل لڑائی کے شہیدوں کے اعزاز میں کرگل War میموریل پر گلدائرہ نذر کریں گے۔

جناب مودی Shinkun La Tunnel پروجیکٹ کا ورچوئل وسیلے سے آغاز کریں گے۔ یہ پروجیکٹ لیہہ کے ساتھ سڑک رابطے کو، خاص طور پر خراب موسم کے دوران بہتر بنانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

چار اعشاریہ ایک کلومیٹر طویل دو راستوں والی Tunnel تقریباً 15 ہزار 800 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی جائے گی تاکہ لیہہ کے ساتھ ہر طرح کے موسم میں سڑک رابطہ قائم رہے۔

مکمل ہو جانے کے بعد یہ Tunnel دنیا کی سب سے اونچی Tunnel ہوگی۔ Shinkun La Tunnel سے نہ صرف مسلح افواج اور ساز و سامان کی تیزی کے ساتھ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اِس سے لداخ میں معاشی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

آج اُن بہادر بھارتی سپاہیوں کی عزت افزائی کیلئے پورے ملک میں کرگل وجے دِوس منایا جارہا ہے، جنہوں نے  1999 کی کرگل لڑائی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یہ دن اِس لڑائی میں پاکستان پر بھارت کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن آپریشن وِجے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا تھا۔

اِس کارروائی کے دوران بھارتی مسلح افواج نے جموں و کشمیر کے کرگل ضلع میں، اُن علاقوں پر پھر سے اپنا کنٹرول حاصل کیا تھا، جہاں پاکستانی سپاہیوں اور ملی ٹینٹس نے دراندازی کی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں