وزیر اعظم نریندر مودی آج ہریانہ کے پانی پت میں LIC کی بیمہ سَکھی یوجنا کا آغاز کریں گے اور مہارانا پرتاپ Horticultural یونیورسٹی کے اصل کیمپس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Anupam
لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا LIC کی ایک پہل بیمہ سَکھی یوجنا کو 10ویں جماعت پاس 18 سے 70 سال کی عمر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ خواتین مالی خواندگی اور بیمہ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے پہلے تین سال کے لیے خصوصی تربیت اور Stipend حاصل کریں گی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد وہ LIC کی ایجنٹ کے طور پر کام کر سکتی ہیں اور اُنہیں LIC میں ڈولپمنٹ آفیسر کے رول کے لیے کوالیفائی ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ اِس موقع پر جناب مودی امکانی بیمہ سَکھیوں کو تقرری سے متعلق سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم مہارانا پرتاپ ہارٹی کلچرل یونیورسٹی کرنال کے اصل کیمپس کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
495 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اصل کیمپس اور 6 علاقائی تحقیقی مراکز، 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے قائم کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ مطالعات کے لیے ایک باغبانی کالج اور 10 مضامین پر مشتمل 5 اسکول بھی ہوں گے۔ یہ کالج اور اسکول انواع و اقسام کی فصلوں اور باغبانی کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی غرض سے عالمی معیار کی تحقیق کے لیے کام کریں گے۔