September 6, 2024 9:38 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے شہر سورت میں ”جل سنچیہ جَن بھاگیداری“ پہل کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے شہر سورت میں ”جل سنچیہ جَن بھاگیداری“ پہل کا آغاز کریں گے۔ اِس پہل کے علاوہ ”جل شکتی ابھیان“ بارش کے پانی کو بچا کر رکھنے کی مہم بھی جاری ہے، جس سے طویل مدت کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر اشتراک پر مبنی پانی کے بندوبست سے متعلق جناب مودی کے نظریے کو تقویت ملتی ہے۔ مذکورہ پہل کا مقصد بارش کے پانی کو بچا کر رکھنے کے ذخیروں پر عمل درآمد کیلئے گجرات میں لوگوں، مقامی اداروں، صنعتوں اور متعلقہ افراد کو تیار کرنا ہے۔

گجرات سرکار کے سرکردہ رول کے ساتھ ”جل سنچیہ“ پہل کی کامیابی کے بعد جل شکتی محکمے کی وزارت گجرات سرکار کے اشتراک سے ریاست میں جل سنچیہ جَن بھاگیداری پہل کا آغاز کررہی ہے۔ مذکورہ پہل کے تحت بارش کے پانی کو بچا کر رکھنے میں لوگ، مقامی ادارے، صنعتی اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے تاکہ مستقبل میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔  اِس پروگرام کے تحت گجرات میں اجتماعی ساجھیداری کے ساتھ بارش کے پانی کو بچا کر رکھنے کے تقریباً 24 ہزار 800 ذخائر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اُدھر جَل شکتی محکمے کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سورت شہر سے اِس پہل کا آغاز کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں