August 10, 2024 9:31 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ میں راحت اور بازآبادکاری کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے زمینی تودے کھسکنے سے متاثرہ وائناڑ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ میں وائناڑ ضلعے کے، زمینی تودے گرنے کے حادثے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ امید ہے کہ جناب مودی کنّور ہوائی اڈے پر آج صبح تقریباً گیارہ بجے پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے وائناڑ روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی وائناڈ میں پچھلے مہینے کی 30 تاریخ کو بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ توقع ہے کہ جناب مودی قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے میں فوج کے ذریعے تعمیر کردہ Bailley  پُل کا معائنہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ راحتی کیمپ اور مقامی اسپتال بھی جائیں گے۔ جناب مودی حادثے کے متاثرین اور زندہ بچ جانے والے لوگوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم ایک جائزہ میٹٹنگ کی صدرات بھی کریں گے، جس میں انھیں حادثے، جاری تلاشی کی کارروائیوں اور  بچاؤ کاری کوششوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی۔

نئی دلی رونہ ہونے سے قبل وہ شام تک کنّنور واپس لوٹ آئیں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے سے متاثرہ لوگوں کی باز آباد کاری کے لیے نہایت اہم ہے، جو مختلف راحتی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

CPIM کی قیادت والیLDF  اور اپوزیشن UDF دونوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کو ایک قومی آفت قرار دے۔

اِسی دوران وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری راجیو کمار کی قیادت میں ایک 8 رکنی وزارتی ٹیم نے کَل وائناڑ کے اِن متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں