وزیر اعظم نریندر مودی آج کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ جناب کھڑگے 82 سال کے ہوگئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے جناب کھڑگے کی طویل اور صحتمند زندگی کے لئے دعا کی ہے۔
اِدھر کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی جناب ملک ارجن کھڑگے کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے جناب کھڑگے کی تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جناب کھڑگے 2020 سے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے ممبرپارلیمنٹ رہے ہیں۔