August 21, 2024 10:10 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج پولینڈاور یوکرین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے پولینڈ اور یوکرین کے ایک تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔Warsaw میں جناب مودی کو، ایک باقاعدہ استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم، پولینڈ کے اپنے ہم منصب ڈونالڈ ٹسک سے بات چیت کریں گے اور صدر Andrzej Duda سے ملاقات کریں گے۔ جناب مودی، بھارتی برادری، سرکردہ تاجروں اور بھارتی علوم کی ممتاز شخصیتوں سے بھی بات چیت کریں گے۔بھارت کے کسی وزیر اعظم کا پچھلے 45 سال میں یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہورہے ہیں۔ یہ تعلقات 1992 میں قائم ہوئے تھے۔ جناب مودی اُن یادگار مقامات پر بھی جائیں گے، جو پولینڈ کے، جام نگر اور کولہاپور کے ساتھ خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں۔ وزیر اعظم اِس ماہ کی 23 تاریخ کو یوکرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ یوکرین کے صدرVolodomyr Zelenskyy کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔Kyiv میں وزیر اعظم کی سرگرمیوں میں دو طرفہ تعلقات کے بہت سے پہلو شامل ہیں جن میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تعلیمی، ثقافتی، عوام سے عوام کے درمیان تبادلے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد وغیرہ بھی شامل ہیں۔ جناب مودی، طلباء سمیت بھارتی برادری سے بات چیت کریں گے۔اُن کے یوکرین کے اِس دورے سے، دو طرفہ تعلقات کو مزید جامع بنانے اور اِنہیں توسیع دینے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں