وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے اور ریلوے کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ خطے میں ریل رابطے کو مزید مستحکم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم، تلنگانہ میں نئے Charlapalli ٹرمنل اسٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کی رائے گڑا ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C Suparna – Delhi
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بیحد فخر اور خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم مودی نئے تشکیل کردہ جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ طویل عرصے سے اس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔