July 10, 2024 9:44 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویانا میں آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammar کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آسٹریا کے دو دن کے دورے پر کَل ویانا پہنچ گئے۔ وہاں پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے جناب مودی کا پرجوش استقبال کیا۔

روس کے دو دن کے دورے کے بعد جناب مودی ماسکو سے آسٹریا پہنچے ہیں، وزیر اعظم نے ماسکو میں روس کے صدر پوتن کے ساتھ 22 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کی۔ پچھلے 41 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جناب مودی وہاں کے صدر Alexander Van Der Bellen سے ملاقات کریں گے اور چانسلر Karl Nehammer کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی اور جناب Nehammer بھارت اور آسٹریا کے کاروباری لیڈروں سے خطاب بھی کریں گے۔   وزیر اعظم ویانا میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی  ملیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل رات آسٹریا کے چانسلر کے زیر اہتمام ایک ضیافت میں شرکت کی۔

اِدھر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے پرتپاک انداز سے خیر مقدم کئے جانے پر چانسلر Nehammar کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ آج اپنی بات چیت کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملک عالمی سطح پر فلاح و بہبود کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں