August 22, 2024 3:04 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارسا میں پولینڈ کے اپنے ہم منصب ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارسا میں پولینڈ کے اپنے  ہم منصب Donald Tusk کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل ہوں گے۔ امید ہے کہ دونوں رہنما باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور مختلف امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ اِس میٹنگ سے دونوں لیڈروں کو دیگر راستے تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ جناب مودی پولنڈ کے صدر Andrzej Duda سے بھی ملاقات کریں گے۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا روایتی انداز سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ وہ نامعلوم سپاہی کی یادگار پر گل دائرہ بھی نذر کریں گے۔ وزیر اعظم کاروباری رہنماؤں اور پولینڈ کے ممتاز افراد کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔

        کَل رات وارسا میں بھارت نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج کا بھارت ہر ایک کے ساتھ رابطہ قائم کرنا اور سبھی کی ترقی اور بہبود چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بھارت نے دیگر ملکوں سے دوری بنائے رکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی تھی لیکن آج کے بھارت کی پالیسی سبھی ملکوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنا ہے۔

        وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا موقف بالکل واضح ہے کہ یہ جنگ کا دور نہیں اور بھارت تنازعات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات اور ڈپلومیسی میں یقین رکھتا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت خطے میں امن کی وکالت کرتا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا اب وشو بندھو کے طور پر بھارت کا احترام کرتی ہے۔

        جناب مودی دو ملکوں پولینڈ اور یوکرین کے دورے کے پہلے مرحلے میں کَل شام وارسا پہنچے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ اِس دورے سے بھارت-پولینڈ دوستی کو نئی رفتار ملے گی اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ گزشتہ 45 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

        دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں وزیراعظم کَل یوکریں پہنچیں گے۔ وہ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں