ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:42 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں اشٹھ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Ashtalakshmi مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ تین روزہ فیسٹیول کا مقصد 8 شمال مشرقی ریاستوں کے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی تانے بانے کو اُجاگر کرنا ہے۔ یہ مہوتسو 8 شمال مشرقی ریاستوں کی ثقافت، ٹیکسٹائل کی درخشاں صنعت، فنکاروں کی دستکاریوں، سیاحتی مواقع اور نادر مصنوعات کو اُجاگر کو کرنے کے لیے غیر معمولی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ فیسٹیول کے دوران 250 سے زیادہ فنکار اپنی منفرد دستکاریوں، ہینڈلوم اور زرعی و باغبانی فصلوں بشمول 34 جی-آئی ٹیگ والی اشیاء کی نمائش کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ مہوتسو ایک فیشن شو، ڈیزائن کانکلیو کے علاوہ خریدار اور فروخت کنندگان کی ایک میٹنگ کی بھی میزبانی کرے گا۔
یہ مہوتسو بامعنی اشتراک اور طویل مدّتی اقصادی اثرات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
یہ مہوتسو آٹھ مشرقی ریاستوں، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ کی ثقافت سے متاثر ہے اور بنیادی طور پر Ashta Lakshmi کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شمال مشرقی ریاستوں کی ثقافت کو نمایاں کرتا ہے۔ اس تقریب میں شمال مشرقی بھارت کے مشہور موگا اور اری سلک کے لئے خصوصی پویلین، دستکاری کی براہ راست نمائش اور خطے کی جغرافیائی اشاریے کی مصنوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
یہ مہوتسو اقتصادی ترقی کے لئے ایک عنصر کے طور پر کام کرے گا جس سے شمال مشرقی ریاستوں کے کاریگروں، بنکروں اور نئے کاروباریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سے قبل ناگالینڈ میں ایک کمیونٹی پرگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اُجاگر کیا تھا کہ Ashtalakshmi مہوتسو دلّی اور شمال مشرقی خطّے کے درمیان خلیج کو پُر کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں