وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس سال کی میٹنگ کا موضوع ہے: ”وکست بھارت اَیٹ 2047“ جس میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ میٹنگ میں وکست بھارت کے بارے میں مستقبل کی دستاویز کے لیے ایک طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نیتی آیوگ نے بتایا کہ گورننگ کونسل کی میٹنگ کا مقصد اور ریاستی سرکاروں کے درمیان شراکت داری پر مبنی حکمرانی اور اشتراک کو فروغ دینا، دیہی اور شہری دونوں طرح کی آبادی کے لیے معیاری زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
میٹنگ میں وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں ریاستوں کے رول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نیتی آیوگ نے کہا کہ بھارت، دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے جس میں مجموعی گھریلو پیداوار، پانچ ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو اور 2047 تک 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرنے کی امنگیں ہوں۔ وزیراعظم نیتی آیوگ کے صدر نشیں ہیں۔ دیگر شرکاء میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اعلیٰ اور لیفٹننٹ گورنرس، مرکزی وزراء اپنے قلمدانوں کے ساتھ ساتھ نیتی آیوگ کے ارکان کے طور پر، خصوصی مدعوئین اور نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور ارکان شامل ہیں۔
کَل شام نانہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائیں نے کہا کہ وہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دلی آئے ہیں۔
گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے میٹنگ میں شرکت کے لیے دلی پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیتی آیوگ کے سامنے گوا کے مطالبات اور اور معاملات پیش کریں گے۔