وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں پہلے SOUL لیڈرشپ کانکلیو کے کا افتتاح کریں گے۔ بھوٹان کے وزیر اعظم Dasho Tshering Tobgay آج اعزازی مہمان کے طور پر کلیدی خطاب کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ دو روزہ SOUL لیڈرشپ کانلکیو ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں سیاست، کھیل کود، آرٹس اور میڈیا، روحانیت کی دنیا، سرکاری پالیسی، کاروبار اور سماجی شعبے جیسے متنوع شعبوں کے لیڈر اپنی زندگی کے ترغیبی سفر کو شیئر کریں گے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C Superna
SOUL لیڈرشپ کانکلیو تعاون کے ایکو نظام اور فکری قیادت کو فروغ دے گا، جس سے ناکامیوں اور کامیابیوں، دونوں سے سیکھنے کی راہ ہموار ہو گی، تاکہ نوجوانوں کو تحریک حاصل ہوسکے۔ اسکول آف اَلٹیمیٹ لیڈرشپ گجرات میں قائم کیا جانے والا ایک ادارہ ہے، جو عوامی مفاد پر کام کرنے کے لیے آزمودہ کار لیڈروں کو فلاح وبہبود کے کام کو آگے بڑھانے کو موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا ہدف بھارت میں سیاسی قیادت کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔ جہاں باضابطہ تربیت کے ذریعے ایسے افراد کو شامل کیا جائے، جو محض سیاسی رابطوں سے نہیں بلکہ اپنی قابلیت، عزم اور عوامی خدمات کے جذبے کے ذریعے آگے بڑھیں۔ SOUL قیادت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری بصیرت، مہارت، تجربہ فراہم کرتا ہے، جو آج کی دنیا میں کامیاب قیادت کے لیے ضروری ہے۔