ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 3:39 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹکس دو ہزار پچیس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Bharat Tex 2025 میں شرکت کریں گے۔ وہ اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ Bharat Tex 2025، ایک عظیم الشان عالمی تقریب ہے، جو 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اِس تقریب میں خام مال سے لے کر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائلز سے متعلق مکمل ویلیو چین کو ایک ہی مرکز پر یکجا کیا جا رہا ہے۔

بھارت TEX پلیٹ فارم، ایک بڑی نمائش پر مشتمل، ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی اور سب سے جامع تقریب ہے، جو دو مقامات پر جاری ہے۔ اس میں ٹیکسٹائلز سے متعلق پورے ایکو نظام کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں عالمی پیمانے کی ایک کانفرنس بھی ہوگی، جس میں 70 اجلاسوں، گول میز کانفرنسوں اور پینل مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش میں اختراع اور اسٹارٹ اپس سے متعلق خصوصی پویلین بھی قائم کئے گئے ہیں۔

اس تقریب میں 120 سے زیادہ ملکوں کے پالیسی سازوں، عالمی سی ای اوز، پانچ ہزار سے زیادہ نمائش کاروں اور چھ ہزار بین الاقوامی خریداروں سمیت بہت سے متعلقہ فریقوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

ان کے علاوہ، دنیا بھر سے ٹیکسٹائلز سے متعلق 25 سے زیادہ سرکردہ عالمی ادارے اور ایسوسی ایشنیں بھی اس میں شرکت کررہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں