وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سیکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔ یہ تین روزہ کانفرنس جمعہ کو شروع ہوئی تھی۔ کانفرنس میں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں ترقی کا ایک مشترکہ ایجنڈہ اور خاکہ تیار کرنے اور اِس پر عمل درآمد کیے جانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ جناب مودی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے، جس میں تیز تر ترقی اور فروغ کیلئے امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت اور بہتر تال میل کو یقینی بنانا ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹری اور سینئر افسر نیز متعلقہ ماہرین، اِس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔x