ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 10:11 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں چیف سیکریٹریز کی چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سیکریٹریز کی چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی نے کل کانفرنس کی صدارت کی۔ یہ تین روزہ کانفرنس گزشتہ جمعے کو شروع ہوئی تھی۔ کانفرنس میں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں ترقی کا ایک مشترکہ ایجنڈہ اور خاکہ تیار کرنے اور اِس پر عمل درآمد کیے جانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے، جس میں تیز تر ترقی اور فروغ کے لیے امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت اور بہتر تال میل کو یقینی بنانا ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور سینئر افسران نیز متعلقہ ماہرین، اِس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

مرکز اور ریاستوں کے درمیان مزید اشتراک کو فروغ دینے کے وزیر اعظم مودی کے نظریے پر مبنی، چیف سیکریٹریز کی کانفرنس ایک بنیادی قدم ہے۔ اِس چوتھی قومی کانفرنس میں ”صنعت کاری، روزگار اور ہُنرمندی کو فروغ دینے نیز آبادی کے تناسب میں بہتری لانے“ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بہترین طور طریقوں اور حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس موضوع کے تحت 6 شعبوں مینوفیکچرنگ، خدمات، دیہی غیر زرعی امور، شہری، معاملات، قابلِ تجدید توانائی اور مدوِّر معیشت پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں