August 11, 2024 3:02 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں فصلوں کی سو سے زیادہ اقسام جاری کیں، جو زیادہ پیداوار والی، آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور زیادہ تغذیہ بخش ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں فصلوں کی 109 اقسام جاری کیں، جو زیادہ پیداوار والی، آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور زیادہ تغذیہ بخش ہوں گی۔

فصلوں کی، جو 109 اقسام جاری کی گئی ہیں، اُن میں 61 فصلیں شامل ہیں۔ اِن میں 34 ایسی زرعی فصلیں ہیں، جن کی کاشت وسیع علاقے میں کی جاتی ہے، جبکہ 27 باغبانی فصلیں شامل ہیں۔

باغبانی فصلوں میں مختلف اقسام کے پھل، سبزیاں، پودے لگانے والی فصلیں، ٹیوبرس، مصالحے، پھول اور ادویاتی پودوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ زرعی فصلوں میں موٹے اناج، چارے کی فصلیں، تیل کے بیج، دالیں، گنا، کپاس، ریشہ سمیت مختلف اناج کے بیج اور دیگر ممکنہ فصلیں شامل ہیں۔

بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج کسانوں کیلئے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 65 فصلوں کی 109 اقسام آج جاری کی گئی ہیں، کسانوں کی آمدنی بڑھانے، پیداوار میں اضافہ کرنے اور لاگت کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ جناب چوہان نے کہا کہ اِن فصلوں کے بیج آب و ہوا کے موافق ہیں اور خراب موسم میں بھی اچھی فصل پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اقسام تغذیہ بخش اجزاء سے بھرپور ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں