وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam سے ملاقات کریں گے۔ جناب Shanmugaratnam راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ صدر جمہوریہ اُن کے اعزاز میں ایک ضیافت کی میزبانی بھی کریں گی۔
کل وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں، سنگاپور کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے سیمی کنڈکٹر، صنعتی پارک، ہُنرمندی، ڈیجیٹلائزیشن اور تجارت کے فروغ میں اشتراک پر تبادلہئ خیال کیا۔
سنگاپور کے صدر تھرمن بھارت کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ سنگاپور کے صدر کی حیثیت سے یہ بھارت کا اُن کا پہلا دورہ ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Chirag Jha
دونون ملکوں کے درمیان 1965 سے تاریخی رشتے ہیں، جب بھارت سنگاپور کی آزادی کو تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں شامل تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ برس سنگاپور کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو جامع کلیدی شراکت داری تک بلندی حاصل ہوئی تھی۔ اب جبکہ بھارت اور سنگاپور اپنے سفارتی تعلقات کے 60 برس کا جشن منا رہے ہیں، سنگاپور کے صدر کے اس دورے کے تحت تبادلہئ خیال سے دوطرفہ تعلقات کے مزید مستحکم ہونے اور اشتراک کے نئے امکانات تلاش کیے جانے کی امید ہے۔