وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں جمائیکا کے قں ملکوں کے درمیان متعدد مفاہمت ناموں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر Holness کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ جمائیکا کے وزیراعظم اپنے چار روزہ دورے کے دوران دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے اور تجارتی و کاروباری لیڈروں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ وہ 2 اکتوبر کو وارانسی بھی جائیں گے۔
بھارت اور جمائیکا کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں اور جمائیکا کے وزیراعظم کے دورے سے دو طرفہ رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھے گا اور اہم شعبوں میں اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ بھارت جمائیکا کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی مدد میں سرگرم رول ادا کررہا ہے۔ جمائیکا Kitson Town میں ایک دیہی ترقیاتی پروجیکٹ پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے عمل درآمد ہورہا ہے۔ اس کا اعلان وزیراعظم نریندر مودی نے 2019 میں کیا تھا۔ اس قدم سے جمائیکا کی پائیدار ترقی میں مدد کے بھارت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے محاذ پر بھارت اور جمائیکا میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت 66 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور بھارت کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔