ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 11:35 AM | PM Natioinal Conference

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سیکریٹریز کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، چیف سیکریٹریز کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے، جس میں تیز تر ترقی اور فروغ کے لیے امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت اور بہتر تال میل کو یقینی بنانا ہے۔ اِس طرح کی پہلی کانفرنس دھرمشالہ میں جون 2022 میں منعقد ہوئی تھی، جس کے بعد دوسری کانفرنس جنوری 2023 میں اور تیسری کانفرنس نئی دلّی میں پچھلے سال دسمبر میں منعقد ہوئی تھی۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور سینئر افسران نیز متعلقہ ماہرین، اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

V/C Dipendra

مرکز اور ریاستوں کے درمیان مزید اشتراک کو فروغ دینے کے، وزیر اعظم مودی کے ویژن پر مبنی، چیف سیکریٹریز کی کانفرنس ایک بنیادی قدم ہے۔ اِس چوتھی قومی کانفرنس میں ”کاروبار، روزگار اور ہُنرمندی کو فروغ دینے نیز آبادی کے تناسب میں بہتری لانے“ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بہترین طور طریقوں اور حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اِس موضوع کے تحت 6 میدانوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جو اِس طرح ہیں، مصنوعات سازی، خدمات، غیر زرعی دیہی معاملات، شہر، قابلِ تجدید توانائی اور سرکولر معیشت۔ کانفرنس کے دوران 4 خصوصی اجلاس منعقد ہوں گے۔ یہ اجلاس ہیں، وِکست بھارت کے لیے لازمی ٹیکنالوجی، شہروں کو اقتصادی ترقی کے مرکزوں کے طور پر تیار کرنا، سرمایہ کاری کے لیے  ریاستوں میں اقتصادی اصلاحات اور مشن کرم یوگی کے ذریعے صلاحیت سازی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں