ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 4:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں تیئیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی شروعات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے واشِم میں Pohardevi میں بنجارا وراثت میوزم کا افتتاح کیا۔ اِس چار منزلہ میوزیم میں 13 گیلریاں ہیں اور اِن میں بنجارا تحریک اور بنجارا رہنماؤں کی تصاویر کے ذریعے بنجارا فرقے کی وراثت کی عکاسی کی گئی ہے۔ واشِم پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے سنت سیوا لال مہاراج اور سنت رام راؤ مہاراج کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ سَنت سیوا لال اور سَنت رام راؤ مہاراج بنجارا طبقے کے روحانی پیشوا ہیں۔ وزیر اعظم نے Pohardevi میں جَگ دَمبا مندر میں درشن اور پوجا کی۔ وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں 23 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف منصوبوں کی شروعات کی اور انہوں نے پی ایم کسان اسکیم کی 18 ویں قسط بھی جاری کی۔ جناب مودی مہاراشٹر کے اپنے ایک روزہ دورے کے موقع پر آج شام کو تھانے میں سڑک اور اہم میٹرو پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اُن کا افتتاح کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں