وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی میں عالمی فِن ٹیک فیسٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ مہاراشٹر کے پال گھر ضلعے میں 76 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے Vadhvan بندرگاہ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں ممبئی اور پال گھر کا دورہ کریں گے۔ تقریباً صبح کے 11 بجے وزیر اعظم ممبئی میں جیو وَرلڈ کنونشن سینٹر میں عالمی فِن ٹیک فیسٹ سے خطاب کریں گے۔ اِس کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے جناب مودی پال گھر کے CIDCO گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ Vadhvan بندرگاہ کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِس پروجیکٹ کی لاگت تقریباً 76 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس کا مقصد ایک عالمی طرز کی بحری گزرگاہ قائم کرنا ہے، تاکہ ملک میں تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوسکے۔ پال گھر ضلعے کے Dahanu کے نزدیک واقع Vadhvan بندرگاہ بھارت کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور یہ بین الاقوامی جہاز رانی کیلئے براہِ راست کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے تیسری مرتبہ عہدے کا حلف لینے کے بعد ہوئی پہلی کابینہ میٹنگ میں مرکزی حکومت نے Vadhvan بندرگاہ کو منظوری دے دی ہے۔ اِسے سبھی موسموں میں کام کرنے والی ایک اہم گرین فیلڈ بندرگاہ کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ اِس بندرگاہ میں 9 کنٹینر ٹرمنل، 4 کثیر مقصدی بَرتھ، 4 لِکوِڈ کارگو بَرتھ، ایک Ro-Ro بَرتھ اور ایک ساحلی گارڈ بَرتھ ہوگی۔ امکان ہے کہ اِس بندرگاہ کے  قائم ہونے سے تقریباً 12 لاکھ براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ Vadhvan بندرگاہ کے تیار ہونے پر یہ دنیا کی اعلیٰ ترین 10 بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی۔ اِس سے بھارت کے بحری رابطوں میں اضافہ ہوگا اور عالمی تجارت کے ایک مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

وزیر اعظم تقریباً ایک ہزار 560 کروڑ روپے کی لاگت کے 218 ماہی گیری کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اِن اقدامات سے ماہی گیری کے شعبے میں 5 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں