وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی میں، دو بحری جہازوں اور ایک آبدوز کو ملک کے لیے وقف کریں گے۔ ایسا پہلی بار ہے کہ بھارتی بحریہ کے، یہ تین جہاز ایک ساتھ، کام پر لگائے جائیں گے۔ اِن تین بحری جنگی جہازوں کو شامل کیا جانا، دفاعی ساز و سامان کی تیاری اور سمندری حفاظت میں، عالمی قائد بننے کے، بھارت کے تصور کو، حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Jeevan Bhawasar
وزیر اعظم، ممبئی میں بحری بندرگاہ پر، بحری جہازوں INS-Surat, INS-Neelgiri اور آبدوز آئی این ایس واگھشیرکو ملک کے لیے وقف کریں گے۔ INS-Surat، پی-15-بی گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والا چوتھا اور حتمی جہاز ہے۔ یہ جہاز دشمن کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے والا، دنیا کا سب سے بڑا اور حساس ترین جہاز ہے۔ INS-Neelgiri، پی-17-اے پہلا جنگی جہاز ہے۔ INS-Vaghsheer، پی-75 اِسکورپئن چھٹی اور حتمی آبدوز ہے۔ یہ ڈیزل سے چلنے والی، دنیا کی خاموش ترین اور الگ الگ طرح کی کارروائی انجام دینے والی آبدوزوں میں سے ایک ہے۔ Neelgiri اور Surat پر، ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت ہو سکتی ہے، جن میں چیتک، ALH، Sea King اور MH-60R بھی شامل ہے۔
اِن دونوں جہازوں سے رات اور دن دونوں اوقات میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اِن جہازوں میں خاتون افسران اور ملّاحوں کی خصوصی جگہیں بھی موجود ہیں۔ یہ تینوں جہاز، پوری طرح Mazagon Dock Shipbuiders لمیٹڈ ممبئی نے ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔
اِس کے علاوہ وزیر اعظم، شام کو نَوی ممبئی میں ’سری-سری رادھا مدن موہن جی مندر‘ کا افتتاح کریں گے، جو اِسکون کا ایک پروجیکٹ ہے۔