ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 11, 2025 2:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ آج شام ایک کمیونٹی تقریب سے بھی خطاب کریں گے

 

وزیر اعظم نریندر مودی آج ماریشس کے اپنے ہم منصب نوین چندر رام غلام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ آج شام ایک کمیونٹی تقریب سے بھی خطاب کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح دو دن کے دورے پر ماریشس پہنچے ہیں، جہاں ماریشس کے وزیراعظم نوین چندر رام غلام نے ہوائی اڈے پر اُن کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی کے خیر مقدم کیلئے نائب وزیر اعظم، ماریشس کے چیف جسٹس، قومی اسمبلی کے اسپیکر، اپوزیشن کے رہنما، وزیر خارجہ، کابینہ سکریٹری Grand Port District Council کے صدر نشیں اور بہت سی دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کئے جانے کیلئے وہ ماریشس کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ دورہ ایک بیش قیمت دوست کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور مختلف شعبوں میں اشتراک کے نئے امکانات تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ وہ ماریشس کے صدر Dharam Gokhool اور وزیر اعظم نوین چندر رام غلام سے ملاقات کریں گے اور آج ایک کمیونٹی پروگرام سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم کرنے کیلئے وہاں آباد بھارتی برادری کے افراد ایک ہوٹل میں جمع ہوئے۔ وزیر اعظم کا خیرمقدم کرنے کیلئے گلوکاروں اور Dancers نے بھی ثقافتی پروگرام منعقد کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری کی جانب سے اپنے پُر تپاک استقبال پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ماریشس میں بھارتی برادری کا بھارتی ورثے، ثقافت اور اقدار سے گہرا تعلق واقعی حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تاریخ اور دِلوں کا یہ رشتہ نسل در نسل پھلتا پھولتا رہا ہے۔

جناب مودی ماریشس کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بھارت کی اعانت والے 20 سے زیادہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جن میں صلاحیت سازی سے لے کر کمیونٹی سے وابستہ بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔ وزیر اعظم کَل ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک صلاحیت سازی اور تجارت کے شعبوں اور سرحد پار کے مالی جرائم سے نمٹنے میں اشتراک کیلئے کئی سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں