وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے اپنے مقبول ترین پروگرام پریکشا پے چرچا کی آٹھویں قسط میں ملک بھر کے طلباء سے بات چیت کریں گے۔ اس پروگرام کو دوردرشن سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم، امتحان کی تیاریوں، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور ذاتی ترقی کے موضوعات پر طلباء، سرپرست اور اساتذہ سے تبادلہئ خیال کریں گے۔ یہ پروگرام، آکاشوانی، دوردرشن، سوئم، سوئم پربھا، PMO یو ٹیوب چینل اور وزارتِ تعلیم اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 طلباء کو وزیر اعظم سے سیدھے بات چیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پچھلے سال کے پریکشا پہ چرچا پروگرام میں وزیراعظم نے طلبا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خود کو ذہنی دباؤ سے نمٹنے کا اہل بنائیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ کسی طرح کے ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا، زندگی کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے ذہنی دباؤ کی سطح کا جائزہ لیتے رہنے اور اِس جائزے میں رفتہ رفتہ اضافہ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا جس سے طلبا کی اہلیت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
V/C – Eng/Hin – Suparna
تقریباً 5 کروڑ سے زیادہ افراد کی شرکت کے ساتھ اس سال کا پریکشا پے چرچا پروگرام، جَن آندولن کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس میں سیکھنے کے عمل کا اجتماعی جشن منایا جائے گا۔ پریکشا پے چرچا 2025 میں سات Episode ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات، طلباء کو زندگی اور سیکھنے کے عمل کے ضروری پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی کریں گی۔ گزشتہ کچھ سالوں میں پریکشا پے چرچا پروگرام، امتحانات کے دباؤ کو مثبت توانائی میں بدلنے میں کامیاب رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اصل سوالات اور قابلِ عمل اقدامات کے ذریعے منصوبہ بندی اور اُس پر عمل آوری کے درمیان خلا کو پُر کیا ہے، جس سے طلباء کو ذہنی دباؤ سے نجات ملی ہے۔