وزیر اعظم نریندر مودی آج شام گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے۔ وہ کَل گاندھی نگر میں ”پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا“ سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور مہاتما مندر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق چوتھی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
شام کو احمدآباد میں جناب مودی کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اِن میں سے کچھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں پر آٹھ ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم، احمدآباد سے گاندھی نگر تک کی میٹرو ریل توسیع کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی احمدآباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ یہ راستہ نریندر مودی اسٹیڈیم سے گاندھی نگر کے سیکٹر ایک اور گفٹ سٹی کو ملاتا ہے۔ یہ راستہ، احمدآباد میٹرو کی موجودہ شمال-جنوب راہداری کے پہلے مرحلے کا، 81 کلو میٹر طویل توسیعی راستہ ہے۔ اِس مرحلے میں ابتدائی طور پر آٹھ میٹرو اسٹیشن شامل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم گاندھی نگر سیکٹرایک اسٹیشن سے، گفٹ سٹی اسٹیشن تک، میٹرو کا سفر کریں گے۔ اِس توسیعی مرحلے سے عوام کو احمدآباد اور گاندھی نگر کے درمیان کم خرچ ٹرانسپورٹ کا ذریعہ فراہم ہوگا۔
Site Admin | September 15, 2024 9:35 PM