ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2024 3:02 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام نئی دلی میں عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کی 46 ویں میٹنگ کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں آج شام سات بجے  بھارت منڈپم میں عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کے 46 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ بھارت پہلی مرتبہ عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے، جو اِس مہینے کی 31 تاریخ تک جاری رہے گی۔

اِس کمیٹی کی سال میں ایک مرتبہ میٹنگ ہوتی ہے اور اس پر عالمی وراثت سے متعلق سبھی معاملات طے کرنے کی   ذمے داری ہوتی ہے۔ اِس میں عالمی وراثت کی فہرست میں شامل کئے جانے والے مقامات کا فیصلہ کیا جانا بھی شامل ہے۔

اس میٹنگ کے دوران، عالمی وراثت کی فہرست میں نئے مقامات کو نامزد کرنے کی تجویزوں اور عالمی وراثت کے حامل موجودہ 124 مقامات کے تحفظ سے متعلق رپورٹوں پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں