ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 20, 2024 10:34 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر وارانسی میں تقریباً 6 ہزار ایک سو کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر وارانسی میں تقریباً 6 ہزار ایک سو کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے اور تقریباً 6 ہزار ایک سو کروڑ روپے کے  پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم دوپہر 2 بجے کے قریب کاشی پہنچیں گے اور آر جے Sankara آئی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً سوا چار بجے وارانسی کے سِگرا اسٹیڈیم میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

جناب مودی سِگرا اسٹیڈیم میں آج جس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، اس کا مقصد ایک جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنا ہے۔

اس اسپورٹس کمپلیکس میں مہارت کے قومی مرکز، کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل، اسپورٹس سائنس سینٹر، مختلف کھیلوں کی پریکٹس کیلئے  میدان، اِن ڈور شوٹنگ رینج اور جنگی کھیلوں کے میدان   ہوں گے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ہاکی کے سرکردہ کھلاڑی اور پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے تمغہ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن للت اپادھیائے نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی کوششیں، پوروانچل خطے میں کھیلوں کو فروغ دینے  جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں