August 25, 2024 10:16 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں 11 بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم نریندرمودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے  اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 113واں نشریہ ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور دَرشن کے تمام تر نیٹ ورک، AIR نیوز کی ویب سائٹ اور نیوز آن AIR موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام AIR نیوز، ڈی ڈی نیوز، وزیر اعظم کے دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر بھی براہ راست نشر ہوگا۔

آکاشوانی یہ پروگرام ہندی نشریہ کے فوراََ بعد علاقائی زبانوں میں بھی نشرکرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں