وزیراعظم نریندرمودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 112واں نشریہ ہوگا۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا پروگرام بھی ہوگا۔
یہ پروگرام آکاشوانی دوردرشن کے تمام تر نیٹ ورک، AIR نیوزکی ویب سائٹ اور نیوز آن AIR موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام AIR نیوز، ڈی ڈی نیوز، PMO اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے یو ٹیوب چینلوں پر بھی براہ راست نشر ہوگا۔ آکاشوانی یہ پروگرام ہندی نشریہ کے فوراََ بعد علاقائی زبانوں میں بھی نشرکرے گا۔×