June 30, 2024 9:50 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب کریں گے۔ تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا نشریہ ہوگا۔

 

وزیراعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کی 111 ویں قسط ہوگی۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا نشریہ بھی ہوگا۔

یہ پروگرام آکاشوانی، دوردرشن اور نیوز آن AIR موبائل ایپ کے تمام نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔    یہ پروگرام آکاشوانی نیوز، ڈی ڈی نیوز، وزیراعظم کے دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلز پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ہندی نشریے کے فوراً بعد آکاشوانی اِس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں نشر کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں