وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں 12 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم، صاحب آباد اور نیو اشوک نگر کے درمیان دلّی- غازی آباد- میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کی 13 کلو میٹر طویل لائن کا افتتاح کریں گے، جسے تقریباً 4 ہزار 600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ
V/C Sumit
ان پروجیکٹوں کے افتتاح سے علاقائی کنکٹوٹی کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور دلی کے لوگوں کے لیے سفر میں سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
اِس میں دلّی میٹرو مرحلہ-چار کے تحت جنک پوری اور کرشنا پارک کے درمیان دو اعشاریہ 8 کلو میٹر طویل لائن بھی شامل ہے، جسے تقریباً ایک ہزار 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
اِس نئے روٹ سے مغربی دلّی کے کرشنا پارک، وکاس پوری، جنک پوری اور دیگر علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اِس کے علاوہ وزیر اعظم مودی، دلّی میٹرو مرحلہ-4 کے تحت 26 اعشاریہ پانچ کلو میٹر طویل رِٹھالہ- کونڈلی سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس پر تقریباً 6 ہزار 230 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
یہ کوریڈور دلّی کے رِٹھالہ سے ہریانہ میں Nathupur کو جوڑے گا۔
جناب مودی صاحب آباد RRTS اسٹیشن سے نیو اشوک نگر RRTS اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین میں سفر بھی کریں گے۔
جناب مودی نئی دلّی کے روہنی میں سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ CARI کی ایک نئی جدید ترین عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ کیمپس، حفظانِ صحت اور علاج و معالجہ کیلئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔x