ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 9, 2024 10:07 AM | PM Rajasthan

printer

  وزیر اعظم نریندر مودی آج جے پور میں، راجستھان کو ترقی دینے والی، عالمی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

          وزیر اعظم نریندر مودی آج جے پور میں، راجستھان کو ترقی دینے والی، عالمی سرمایہ کاری سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس تین روزہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ وزیر اعظم، اِس کانفرنس میں منعقدہ راجستھان عالمی تجارتی نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔

          راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اور مرکزی و ریاستی کابینہ کے بہت سے ارکان، تقریب میں موجود رہیں گے۔

          سرمایہ کاری کی اِس عظیم الشان کانفرنس میں کاروبار اور تجارت کے پانچ ہزار سے زیادہ نمائندگان، سفارتکار وسرمایہ کار، مندوبین اور دیگر شخصیتیں شرکت کریں گی۔

          افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کے بارے میں موضوعاتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ کانفرنس کا دوسرا دن پرواسی راجستھانی کنکلیو کے لیے وقف ہوگا۔

           کانفرنس کے آخری دن MSME کنکلیو کا انعقاد کیا جائے گا۔

          تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Jitendra

          ملک کے سرکردہ تاجر کانفرنس میں شرکت کے لیے پنک سٹی جے پور پہنچ گئے ہیں۔ اِس سربراہ کانفرنس میں 32 ملکوں کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں سے 17 کا تعلق شراکت دار ملکوں سے ہے۔

          اِس تقریب کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعت کو فروغ دینا نیز روزگار کے نئے موقع پیدا کرنا ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے حال ہی میں 9 نئی پالیسیاں جاری کی ہیں، جن میں توانائی، MSME، سیاحت اور کانکنی شامل ہیں۔

          سربراہ کانفرنس سے پہلے سرمایہ کاری کی تجاویز کیلئے 30 لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

          ریاستی سرکار نے ریاست کی معیشت کو اگلے پانچ سال میں دوگنا کرکے 350 ارب ڈالر تک کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں