وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ جناب مودی مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 84 بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ جناب مودی آج سری نگر میں ”نوجوانوں کو با اختیار بنانے، جموں وکشمیر کی یکسر تبدیلی“ کے موضوع پر منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم دو ہزار سے زیادہ افراد کو سرکاری نوکری کے تقرر نامے بھی تقسیم کریں گے۔ وہ ایک ہزار 800 کروڑ مالیت کے زراعت اور متعلقہ شعبوں کے مسابقتی بہتری کے پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔
21 جون کو وزیراعظم مودی ایک یوگ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے دسویں بین الاقوامی یوگ دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔
Site Admin | June 20, 2024 9:41 AM