ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 11:14 AM | PM DGPS IGPs CONFERENCE

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اوڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں، پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل اِس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ جناب مودی کَل بھی اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

میٹنگ میں قومی سلامتی کے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنا، ساحلوں پر سکیورٹی، سائبر جرائم، نئے فوجداری قوانین اور منشیات کی روک تھام وغیرہ شامل ہیں۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں شامل ہیں۔

پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی یہ تین روزہ کانفرنس بھوبنیشور میں پہلی بار منعقد ہورہی ہے۔ اِس کانفرنس سے، ملک میں سینئر پولیس پیشہ وران اور سکیورٹی ایڈمنسٹریٹرز کیلئے تال میل کا ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا، تاکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق مختلف معاملات پر آزادانہ طور پر بات چیت اور بحث مباحثہ کرسکیں۔ نیز وہ ملک میں پولیس کو درپیش، کارروائیوں، بنیادی ڈھانچے اور فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کرسکیں۔ بات چیت میں پیشہ ورانہ طور طریقے طے کیا جانا اور اِن کے بارے میں ایک دوسرے کو واقف کریا جانا نیز جرائم پر قابو پانے اور نظم و ضبط سے متعلق چیلنجوں پر قابو پانا شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں جب سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے DGP کانفرنس میں ہمیشہ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِسی دوران اوڈیشہ سرکار نے اِس کانفرنس کے دوران وسیع حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

وزیر اعظم کَل شام اوڈیشہ کے تین روزہ دورے پر بھوبنیشور پہنچے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے، بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اِس ریاست میں پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔

بعد میں جناب مودی نے، پارٹی کے ریاستی صدر دفتر پر، BJP کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی سے بات چیت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں