وزیر اعظم نریندر مودی آج اٹلی کے شہر Apulia میں G-7 کی Outreach سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی اٹلی کی وزیر اعظمGiorgia Meloni کی دعوت پر دو دن کے دورے پر کَل رات اٹلی پہنچے ہیں۔ بھارت کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
G-7، کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل ہے۔
اِس سے قبل روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار بھارت-اٹلی کلیدی ساجھیداری کو مستحکم بنانے، بھارت-بحرالکاہل خطے اور بحر روم کے خطے میں اشتراک کو فروغ دینے کی پابند ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ انہیں اِس بات پر خوشی ہے کہ اپنے عہدے کی لگاتار تیسری مدت میں اُن کا پہلا دورہ G-7 سربراہ میٹنگ کے لئے اٹلی کا ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ سال اٹلی کی وزیر اعظم Giorgia Meloni دو بار بھارت کے دورے پر آئی تھیں اور باہمی ایجنڈے کو زیادہ متحرک بنانے میں اِس کا اہم رول رہا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ Outreach اجلاس میں تبادلہئ خیال کے دوران آرٹیفیشیل انٹلیجنس، توانائی، افریقہ اور بحرِ روم کے خطے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس سے بھارت کی صدارت میں منعقدہ G-20 سربراہ کانفرنس اور G-7 سربراہ میٹنگ کے نتیجوں کے درمیان اور زیادہ تال میل پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔
اِس کے علاوہ اُن معاملات پر تبادلہئ خیال بھی ہوسکے گا جو دنیا کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔
G-7 سربراہ اجلاس میں بھارت کی شرکت گیارہویں مرتبہ ہے جبکہ G-7 میں وزیراعظم مودی کی یہ لگاتار پانچویں بار شرکت ہے۔
بھارت کی G-7 سربراہ اجلاس میں لگاتار شمولیت پہچان اور اُن کوششوں میں اضافے کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ بھارت امن سیکورٹی، ترقی اور ماحولیات کے تحفظ سمیت گلوبل چیلنجوں کو حل کرنے کی مسلسل کوششیں کرتا رہا ہے۔
وزیراعظم کے G-7 سربراہ اجلاس میں شامل ہونے سے گزشتہ سال منعقد کئے گئے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل کرنے کا بروقت موقع بھی فراہم ہوگا۔
اس کے علاوہ بھارت کے ساتھ ساتھ اٹلی نے G-7 صدارتی رکن کے طور پر اقوام متحدہ سمیت الجیریا، ارجنٹینا، برازیل،مصر، کینیا، Mauritania، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، تیونیشیا، ترکی، متحدہ عرب امارات اور کچھ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی مدعو کیاہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج G7 سربراہ میٹنگ کے موقعے پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ جناب مودی کی ملاقات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
جناب مودی فرانس کے صدرEmmanuel Macron، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک، جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz، اٹلی کی وزیر اعظم Georgia Meloni، جاپان کے وزیر اعظم Fumio Kishida اور یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گے۔
لگاتار تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔x
Site Admin | June 14, 2024 9:37 AM