ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھراپردیش میں، وشاکھا پٹنم سے، 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے پروجیکٹوں کا، ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھراپردیش میں، وشاکھا پٹنم سے، 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے پروجیکٹوں کا، ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وشاکھا پٹنم کے نزدیک ’پُڈِم ڈھاکہ‘ میں، جدید ترین طرز کے NTPC گرین اینرجی لمیٹڈ کے، ماحول کے لیے سازگار ہائیڈروجن مرکز کے پروجیکٹ کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر ایک لاکھ 85 ہزار کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ ماحول کے لیے سازگار ہائیڈروجن کے قومی مشن کے تحت، یہ پہلا گرین ہائیڈروجن ہب ہوگا۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Sri Sai

وزیر اعظم نریندر مودی، آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے لیے آج شام وشاکھا پٹنم پہنچیں گے۔ امید ہے کہ اِن پروجیکٹوں سے روزگار کے ایک لاکھ سے زیادہ موقعے پیدا ہوں گے اور علاقائی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ  این چندر بابو نائیڈو اور وزیر اعلیٰ کے-پَون کلیان کے ساتھ ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے، اِس کے بعد وہ آندھرا یونیورسٹی انجینئرنگ کے احاطے میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ آندھرا پردیش میں جون 2024 میں NDA اتحاد کی زبردست کامیابی کے بعد سے اب تک، وزیر اعظم مودی کا اِس ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم مختلف ریلوے اور سڑک پروجیکٹوں کا بھی ورچوئل وسیلے سے سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس میں وشاکھا پٹنم میں جنوبی ساحل کا، ریلوے صدر دفتر اور اَنکا پلّی ضلعے میں، نکّا پلّی کے مقام پر دواؤں کا ایک وسیع پارک بھی شامل ہے۔ وہ تِروپتی ضلعے میں چنئی-بنگلورو صنعتی راہداری کے تحت، کرشنا پٹنم صنعتی علاقے Kris City کا بھی ورچوئل وسیلے سے سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں