وزیراعظم نریندر مودی اٹلی کے ایک روزہ دورے کو مکمل کرکے آج صبح نئی دلّی پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے اس دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے عالمی برادری کو فائدہ پہنچانے کیلئے مؤثر حل تلاش کرنے اور آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر دنیا تشکیل دینے کے ایک مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کی وزارت نے کہا کہ اس دورے میں جی-7 کے پلیٹ فارم کے تحت اہم عالمی مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے عالمی اجلاس میں بھارت کے شاندار مستقبل کا خاکہ پیش کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کی اور اٹلی کی اپنی ہم منصب جورجیا ملونی سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ ان رہنماؤں میں برطانیہ کے وزیراعظم رِشی سونک، فرانس کے صدر ایمانوئل میکراں اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی شامل ہیں۔
کل اٹلی کے Apulia میں جی-7 چوٹی کانفرنس کے Outreach Session سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے بھارت کے توانائی کی منتقلی کے راستے پر ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ بھارت کا نقطہ نظر دستیابی، رسائی، استطاعت اور قبولیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت 20270 تک کاربن کے اخراج کو بالکل ختم کرنے پر کام کررہا ہے۔×
Site Admin | June 15, 2024 3:18 PM