وزیر اعظم نریندر مودی، کل صبح نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ڈسٹرکٹ عدلیہ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم، سپریم کورٹ کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے تناظر میں ایک ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکّہ بھی جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے منعقد کی گئی اس دو روزہ کانفرنس میں ڈسٹرکٹ عدلیہ معاملات سے متعلق 5 اجلاس ہوں گے، جن میں بنیادی ڈھانچہ، شمولیت والے courtrooms، عدالتی سیکیورٹی، Case مینجمنٹ اور تربیت سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ افتتاحی پروگرام میں چیف جسٹس، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر اور اٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔
Site Admin | August 30, 2024 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، کل صبح نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ڈسٹرکٹ عدلیہ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
