ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 17, 2024 10:10 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، کل اترپردیش کے وارانسی میں پی ایم کسان اسکیم کی 17 ویں قسط جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، کل اترپردیش کے وارانسی میں پی ایم کسان اسکیم کی 17 ویں قسط جاری کریں گے۔ 9 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا فائدہ ملے گا۔
وزیر اعظم اپنی مدد آپ کرنے والے 30 ہزار سے زیادہ گروپوں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے، جنہیں توسیعی کارکن کے طور پر کام کرنے کیلئے کرشی سَکھی کے طور پر تربیت دی گئی ہے۔ 50 چنندہ کرشی وکاس کیندروں پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
پی ایم کسان اسکیم کا آغاز 24 فروری 2019 کو کیا گیا تھا تاکہ زمین رکھنے والے سبھی کسانوں کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی جاسکے۔
اِس میں زیادہ آمدنی والے کسانوں کو اِس کے دائرے سے باہر رکھنے کی بھی گنجائش شامل ہے۔
فائدوں کی براہ راست منتقلی کے ذریعے پورے ملک میں ہر چار مہینے بعد تین برابر کی قسطوں میں 6 ہزار روپے سالانہ کسانوں کے کنبے کے بینک کھاتوں میں پہنچائے جاتے ہیں۔ اب تک پورے ملک میں 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 3 لاکھ چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ x