وزیر اعظم نریندر مودی، پیر سے فرانس اور امریکہ کے ایک اہم دورے پر روانگی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پیرس میں جناب مودی، فرانس کے صدر امینول میخواں کے ساتھ مصنوعی ذہانت AI سے متعلق ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کے فرانس کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑا فروغ ملنے والا ہے۔ اب جبکہ باہمی تجارت، 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہے اور دفاع، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں اِس دورے میں کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بھارت اور فرانس کے درمیان ہمہ جہت اقتصادی تعلقات پائے جاتے ہیں، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری، اہم رول ادا کرتے ہیں۔ بھارت میں 700 فرانسیسی کمپنیاں سرگرم ہیں، جو اقتصادی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع تشکیل کرنے میں تعاون دیتی ہیں۔ فرانس میں بھارتی کمپنیاں، اپنی موجودگی کو وسعت دے رہی ہیں بالخصوص IT اور مینوفیکچرنگ کے سیکٹر میں۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اقتصادی شراکت داری میں نئے محاذ کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
فرانس سے وزیر اعظم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِس برس جنوری میں دوسری مدت کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ میٹنگ کیلئے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
Site Admin | February 8, 2025 9:47 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، پیر سے فرانس اور امریکہ کے ایک اہم دورے پر روانگی کیلئے پوری طرح تیار ہیں
