September 14, 2024 9:51 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین PMAY-G کی، جمشیدپور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں، جھارکھنڈ کے مستفدین کو، پہلی قسط منتقل کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین PMAY-G کی، جمشیدپور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں، جھارکھنڈ کے مستفدین کو، پہلی قسط منتقل کریں گے۔ نئی دلّی میں کَل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ وزیراعظم، ریاست کے تقریباً 20 ہزار لوگوں کو منظوری نامے تقسیم کریں گے۔ اِس کے علاوہ پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم، محض ایک بٹن دباکر، لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ 46 ہزار لوگوں کے، نوتعمیر شدہ گھروں کیلئے، گرہ پرویش کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

وزیراعظم، پیر کو گجرات میں اور منگل کو اڈیشہ سمیت، اُن سبھی دیگر ریاستوں میں یہ رقم منتقل کریں گے، جہاں ضابطہ عمل لاگو نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں